فیس بک

صارفین کا بائیکاٹ جاری، فیس بک کی ریٹنگ میں واضح کمی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) فلسطین کی حمایت والی پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پر فیس بک صارفین کی جانب سے شدید احتجاج اور اس کا بائیکاٹ جاری ہے، جس کی وجہ سے فیس بک کی ریٹنگ میں واضح کمی آگئی۔ صارفین کے بائیکاٹ کے بعد گوگل پلے پر فیس بک کی ریٹنگ 4سے گر کر 2 اعشاریہ 6 ہوگئی ہے جب کہ ایپ اسٹور پریہ ریٹنگ کم ہوکر 2اعشاریہ 4 رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے تو دوسری جانب سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم اب فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں کی جانے والی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں۔ خیال رہے کہ صارفین مختلف سوشل میڈیا ایپس پر احتجاج بھی ریکارڈ کروارہے ہیں اور ساتھ ہی دیگر صارفین پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ وہ بھی فیس بک کی ریٹنگ میں کمی کے لیے ایپ 1 اسٹار کی درجہ بندی کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے