عامر خان

عامر خان کی حاضر دماغی، سوال کرنے والے کو لاجواب کردیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان صرف اچھی فلمیں بنانے کے حوالے سے ہی مسٹر پرفیکشنسٹ کی شہرت نہیں رکھتے بلکہ اپنی حاضر دماغی میں بھی وہ خاصے تاک ہیں اور سوال کرنے والے کو زچ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس کا مظاہرہ انہوں نے حال ہی میں اس وقت کیا جب ان سے ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ کے حوالے سے ایک تقریب کے دوران پوچھا گیا کہ طلاق کے بعد بھی آپ دونوں ساتھ کام کرتے ہیں؟ اس سوال پر عامر خان پہلے تو مسکرائے اور پھر مزاحیہ انداز میں بولے، یہ کوئی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ طلاق ہوجائے تو آپ فوراً دشمن ہو جاتے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں خوش نصیب ہوں کہ کرن میری زندگی میں آئیں اور ہمارا اکٹھے سفر بہت اچھا گزرا۔ ہم انسانی اور جذبانی طور پہ جڑے ہوئے ہیں اور ہمیشہ جڑے رہیں گے، ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ عامر خان کی اس گفتگو پر ساتھ ہی موجود کرن راؤ نے کہا کہ وہ اکٹھے کام کرنے سے محظوظ ہوتے ہیں۔

کرن راؤ نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ ان کی آنے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ میں عامر خان، روی کشن کا کردار ادا کرنا چاہتے تھے۔ اس پر عامر نے پرمزاح انداز میں کہا کہ یہ اب تک کبھی کبھی مجھے ڈانٹتی ہیں اور یہ اچھا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے