بٹگرام چیئرلفٹ

بٹگرام ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کو نگران وزیراعظم نے اعزازی اسناد پیش کیں

اسلام آباد (پاک صحافت) بٹگرام میں کامیاب چیئرلفٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں کے اعزاز میں وزیراعظم آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آپریشن میں حصہ لینے والوں کو اعزازی اسناد پیش کیں۔ تقریب میں کئی گھنٹے چیئرلفٹ میں پھنسے رہنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ چیئرلفٹ پھنسنے کی خبر سے پاکستان کے کروڑوں لوگ پریشان تھے، چیئرلفٹ میں بچے دیکھ کر بار بار اپنے بیٹے نور الحق کا چہرہ سامنے آتا رہا، ریسکیو آپریشن میں کوئی کوتاہی ہوجاتی تو بہت بڑا نقصان ہوتا۔

نگران وزیراعظم مزید کا کہنا تھا کہ جو افراد چیئرلفٹ میں پھنسے انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ سہمے ہوئے تھے لیکن پھر پاک فوج کو دیکھ کر ان کا ڈر ختم ہوگیا، یہ آپریشن کسی کا کریڈٹ نہیں، اللہ نے ہماری اجتماعی کاوشوں کو دیکھ کر ان افراد کو زندگی بخشی ہے۔ ملک کا مستقبل بچے ہیں، ہم نے ان بچوں کو بچا کر ملک کے مستقبل کو بچایا، ریسکیو آپریشن کی کامیابی میں ہرپاکستانی کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے دعائیں کیں۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر نے خطاب میں کہا کہ موسمی حالات کو پیش نظر رکھ کر آپریشن جاری رکھا گیا، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے، آپریشن کے اختتام تک تمام ادارے ہمارے ساتھ مانیٹرنگ میں شامل تھے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ تمام اداروں نے ریسکیو آپریشن کے لیے بروقت اقدامات کیے، مربوط حکمت عملی کے تحت ریسکیو آپریشن مکمل کیا گیا، پاکستان ایئرفورس اور پاک آرمی کے کمانڈوز نے آپریشن میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے