شیری رحمان

عمران خان اسمبلیاں توڑ کر آمروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر آمروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے ووٹ اور پارلیمانی اکثریت کو اپنے ذاتی فائدے کیلئے استعمال کررہے ہیں، وقت سے پہلے عوامی منتخب اسمبلیوں کو توڑنا آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام اور غیریقینی کی صورتحال پیدا کرکے اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، بحران پیدا کرنے کی حکمت عملی سے عمران خان کو تو فائدہ ہوسکتا ہے لیکن ملک اس کا متحمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت مشکل سے ملک کو سابق نااہل حکومت کی تباہ کاریوں اور ڈیفالٹ سے بچایا ہے، عمران خان کا مقصد ہر صورت اقتدار میں آنا ہے، عمران خان اپنی اسمبلیاں توڑنے کی خواہش بھی پوری کرلیں، اقتدار میں وہ پھر بھی نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے