شوبز شخصیات فلسطین کے حق میں سامنے آ گئیں

کراچی (پاک صحافت) شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے معصوم فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی وحشیانہ حملوں کے خلاف آواز بلند کردی۔ خیال رہے کہ انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے لکھا ہے کہ ’ظلم و تشدد صرف مزید تشدد کو جنم دیتا ہے، کاش دنیا فلسطینیوں کی مدد کے لیے کچھ کرے تاکہ یہ خونریزی ختم ہوسکے‘۔

تٖفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اداکارہ ارمینہ خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری نظر میں فلسطینی دنیا بھر میں سب سے زیادہ بہادر قوم ہیں، جنہیں کسی کی سپورٹ نہیں اور پوری دنیا ان کے خلاف ہے، میرے خدا میں ان چھوٹے بچوں کے لیے خوفزدہ ہوں جو اس جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے‘۔

واضح رہے کہ ارمینہ خان نے اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور لکھا ہے کہ ’وہ لوگ جو شاید یہ نہیں جانتے کہ غزہ ایک کھلا زندان ہے، وہاں کے رہائشیوں کو نہ تو وہاں سے نکلنے کی اجازت ہے اور نہ ہی وہاں آزادی سے جینے کی، انہیں بھوکا پیاسا رکھا جاتا ہے، ان کو قتل کر دیا جاتا ہے لیکن انہیں پھر بھی اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے کی اجازت تک نہیں‘۔

معروف اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دو مختلف پوسٹس شیئر کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’فلسطین‘ اور ساتھ میں ٹوٹا ہوا سرخ دل والا ایموجی بنایا ہے۔ انہوں نے دوسری پوسٹ میں فلسطین کی آزادی کا نعرہ بلند کیا اور لکھا کہ ’دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا، ان شاء اللّٰہ‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلسطین کے جھنڈے کا نشان بھی بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے