سلیمان شہباز

جوکر کس کو کہا تھا؟ سلیمان شہباز نے واضح کر دیا

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے بتا دیا کہ انہوں نے جوکر کس کو کہا تھا؟  خیال رہے کہ سلیمان شہباز نے اس بات کی وضاحت میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے پر آمد کے موقع پر سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ صحافی نے سلیمان شہبازسے سوال کیا کہ آپ نے ٹویٹ میں وزیرِ خزانہ کو جوکر کہا تھا؟سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی نے 5 وزیرِ خزانہ تبدیل کیے تھے میں نے آخری 3 کو کہا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب لاہور کی عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے