اسحاق ڈار

40 دنوں میں حلف لینے کا اطلاق مجھ پر نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا ای سی پی کو خط

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 40 روز میں حلف نہ لینے پر رکنیت منسوخی کے آرڈیننس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق سابق وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے  کہا ہے ک40 روز میں حلف لینے کا اطلاق ان پر نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ دیا۔ اسحاق ڈار نے ای سی پی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 40 دنوں میں حلف لینے کا اطلاق مجھ پر نہیں ہوتا۔سابق وزیر خزانہ نے اپنے خط میں واضح کیا کہ میرے نوٹیفکیشن کو 8 مئی 2018 کو سپریم کورٹ نے معطل کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ میرے نوٹیفکیشن کو 8 مئی 2018 کو سپریم کورٹ نے معطل کیا تھا۔میرا مقدمہ زیر التوا ہے، جس کے تحت میرا نوٹیفکیشن معطل ہے، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا، میں سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں لے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے