شیری رحمان

عمران خان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ختم ہوگا۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ہی ختم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ ان کی عمران بچاو تحریک اتنی مقبول ہے تو پیپلزپارٹی کی طرح کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کر کے دکھائیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو چیلنج کیا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی جیسا لانگ مارچ نہیں کرسکتے۔ عمران خان جانتے ہیں لوگ ان کی انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ 25 مئی اور 21 اکتوبر کو لوگوں نے باہر نا نکل کر تحریک انتشار کی کال کو مسترد کیا۔ اس بار بھی عمران خان کو ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا اعلان کسی جتھے کے ذاتی مطالبے کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔ انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہوں گے۔ سندھ اور بلوچستان میں ابھی بھی 2.6 ملین لوگ ہنگامی امداد کے منتظر ہیں، لاکھوں کیمپس میں رکے ہوئے۔ اس صورتحال میں یہ مارچ نکال کر انتخابات کا مطالبہ کررہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے