کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید 52 اموات، 1560 مثبت کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، تاہم مثبت کیسز کی شرح میں کمی آچکی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 560 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد  12 لاکھ 43 ہزار 385 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔ این سی او سی کے مطابق مزید 52 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 690 جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 19 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 506 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 67 ہزار 189 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے