بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ززرداری نے پی پی پنجاب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پی پی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی پنجاب کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا۔  خیال رہے کہ  پی پی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کےصدر ہوں گے، جبکہ حسن مرتضیٰ جنرل سیکریٹری ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے پی پی پنجاب کے لئے عہدیداروں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راجا پرویز اشرف کو پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا صدر، حسن مرتضیٰ کو جنرل سیکریٹری اور شہزاد سعید چیمہ کو سیکریٹری اطلاعات بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے