آریان خان

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیسے طالب علم تھے؟

(پاک صحافت) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان جوکہ بہت جلد ہی بھارتی فلم انڈسٹری میں بطور ہدایتکار ڈیبیو دینے والے ہیں اُنہوں نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے گریجویشن کی ڈگری مکمل کی۔ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے اسکول آف سینیمیٹک آرٹس کی ڈین الزبتھ ڈیلی اور وہاں کے سینما اور میڈیا اسٹڈیز کے ڈویژن کی چیئر اینڈ پروفیسر ڈاکٹر پریا جے کمار نے گزشتہ ہفتے بھارتی میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو کے دوران اُنہوں نے آریان خان کی یونیورسٹی میں بطور طالب علم کارکردگی کے بارے میں بھی بات کی۔

ڈاکٹر پریا جے کمار نے آریان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات یہ ہے کہ جب آریان خان یہاں تھے تو ہم ان سے کبھی نہیں ملے کیونکہ کورونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں ڈیڑھ سال لگ گیا اس دوران ’انٹرو ٹو سنیما‘ کی ایک کلاس ہوتی تھی سب طالب علموں کے لیے یہ کلاس لینا ضروری تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت اس کلاس کے لیے 350 طلباء کی ریجسٹریشن ہوئی تھی اور کلاس 2 سیکشنز میں ہوتی تھی اور میں ان تمام طلباء کو جانتی ہوں جو تدریسی معاون تھے، ان میں آریان خان بھی شامل تھےاور اس وقت ہم آریان خان کے والد شاہ رخ خان سے بھی رابطے میں تھے۔

ڈاکٹر پریا جے کمار نے بتایا کہ آریان خان کا ایک اسٹریمنگ شو سامنے آرہا ہے اور وہ اپنے اور یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے اسکول آف سینیمیٹک آرٹس میں گزرے اپنے وقت سے بہت متاثر تھے اس لیے وہ ابھی وہاں کے کم از کم 2 سے 3 لوگوں کے ساتھ کام بھی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسکول آف سینیمیٹک آرٹس کی ڈین الزبتھ ڈیلی نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے آریان خان کو ان کے اسٹریمنگ شو کے لیے پیشہ ورانہ عملے سے متعارف کروانے کی پیشکش کی تھی لیکن آریان خان نے اپنے والد کو منع کردیا اور کہا کہ وہ اپنے یونیورسٹی کے دوستوں کو لا رہے ہیں اور اُنہیں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے