جاوید لطیف

اداروں نے ہمیشہ ن لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں نے کبھی مسلم لیگ ن کو دل سے قبول نہیں کیا ہے اور ہمیشہ دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے، حالیہ صورت حال بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اداروں کی بات نہیں سننی چاہیے تھی اور فوری طور پر الیکشن میں چلے جانا چاہیے تھا۔ پہلے تو دیکھنا یہ چاہیے کہ ہم حکومت میں آئے کیوں اور جس مقصد کے لیے آئے کیا وہ مقاصد پورے ہوئے یا نہیں۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ 17 جولائی کا فیصلہ یہ بتا رہا ہے، وجہ یہ تھی کہ جب ہمیں یہ بتایا جا رہا تھا اور جو ہم دیکھ بھی رہے تھے کہ پاکستان کے معاشی حالات انہوں نے کس قدر بگاڑ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سال اور حکومت کر جاتے یہ سارا ملبہ اور گند ان کا ہمارے کاندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسی حد تک پڑ بھی گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے