رانا تنویر

سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار قابل قبول نہیں ہے: رانا تنویر

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ  حکومت نے سینیٹ انتخابات سے قبل ہارس ٹریڈنگ شروع کی ہوئی ہے ،سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار قابل قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بڑے بھائی سابق رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین کے ہمراہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں سے گفتگو کرتے رانا تنویر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور ہمارے اراکین اسمبلی کو مختلف لالچ دے رہے ہیں ،ایم این ایز کو پچاس پچاس کروڑ روپے کا لالچ دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنا کر اپنے لئے راستہ بنا رہی ہے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں کرکے جس صوبہ کی جتنی سیٹیں بنتی ہیں دیدی جائیں ،حکومت کیخلاف فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ہے ،ایک دو روز میں بڑا فیصلہ ہوگا ،لانگ مارچ اور استعفوں کا آخری آپشن بھی اس مرحلے کا حصہ ہے ،مسلم لیگ (ن)کے اراکین اسمبلی کو ڈرا دھمکا کر اور مختلف لالچ دیئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخاب کا طریق کار ٹھیک نہیں جس علاقہ کا امیدوار ہو اسے وہاں سے ہی ٹکٹ دیا جائے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کراچی پشاور کوئٹہ کے رہنے والے کو ٹکٹ اسلام آباد کا دیدیا جائے وہ اپنے علاقہ کی نمائندگی کیسے کررہا ہوگا ،حکومت کو چاہیے حلقہ بندیاں کرلے اور جس صوبہ کی جتنی سیٹیں بنتی ہیں دی جائیں ۔

انہوں نے کہا انتخابات کی شفافیت کے لئے مخلص ہی نہیں صرف باتیں کررہی ہے کہ ووٹ کی خریدو فروخت روکنے کیلئے شو ہینڈ ووٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ،اختلاف ڈالنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں ،حکومت سے چھٹکارے تک تحریک جاری رہے گی۔ پی ڈی ایم میں زرداری اور نہ نواز شریف بیانیہ چلتا ہے بلکہ جو بھی فیصلے ہوتے ہیں پی ڈی ایم کی جماعتیں مشاورت سے کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب حکومت اس بار بھی ہمارے متاثرینِ سیلاب کا سہارا بنی، میئر پشاور

پشاور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے پشاور کے متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی پیکیج بھیج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے