پیوٹن

ایک قطبی دنیا ناقابل قبول ہے۔ روسی صدر

سمرقند (پاک صحافت) روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یک قطبی دنیا بنانے کی کوششیں کرہ ارض پر موجود ممالک کی اکثریت کے لیے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے چین کے صدر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ یک قطبی دنیا بنانے کی کوششوں نے حال ہی میں ایک بہت ہی بدصورت شکل اختیار کرلی ہے اور کرہ ارض پر موجود ممالک کی اکثریت کے لیے یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

روس کے صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کو تعمیری بات چیت کے پلیٹ فارم کے طور پر رکن ممالک کی جامع مضبوطی کو یقینی بنانے کا کام درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں مختلف تہذیبی اور ثقافتی روایات کے حامل ممالک، خارجہ پالیسی کے رہنما خطوط اور قومی ترقی کے ماڈل شامل ہیں۔ روس ون چائنا اصول پر سختی سے کاربند ہے اور تائیوان میں امریکی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے