آئی جی سندھ رفعت مختار نے مسائل کے حل کیلئے براہ راست واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا

کراچی (پاک صحافت) آئی جی سندھ رفعت مختار نے پولیس ملازمین اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق مشکلات و مسائل حل کرنے کے لیے فوری اور بروقت متعلقہ پولیس حکّام کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ پولیس سندھ کے ملازمین کو مطلع کیا جارہا ہے اس لیے وہ محکمانہ سطح پر ویلفیئر سے متعلق یا درپیش دیگر مسائل و مشکلات کے ضمن میں آئی جی سندھ رفعت مختار سے واٹس ایپ نمبر 03008753359 پر براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے شہریوں کو بھی اطلاع دی گئی ہے کہ وہ پولیس سے متعلق شکایات یا دیگر ممکنہ مشکلات و مسائل کے حل کے لیے مذکورہ نمبر پر واٹس ایپ کرسکتے ہیں، شہریوں کے مسائل کا بر وقت حل پولیس کا اولین فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے