سلمان خان

سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

(پاک صحافت) سلمان خان نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔  ایک شو کے دوران  میزبان نے سلمان خان سے آج تک اپنی زندگی میں آنے والی خواتین میں سے کسی بھی خاتون کے ساتھ زندگی بھر کے ساتھ کا وعدہ نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔ اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ میں ’محبت کے معاملے میں کافی بد قسسمت ہوں‘۔

تفصیلات کے مطابق شو کے میزبان نے سلمان خان کی فلم کے پروموشن کے اس شو میں مزاحیہ انداز میں اداکار سے ایک اور سوال پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے؟ اداکار نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں آج کل سب کا صرف بھائی ہوں۔

واضح رہے کہ یہ جواب سن کر شو میں موجود شرکاء نے زور دار قہقہے لگائے تو سلمان خان نے مزید کہا کہ ’جسے میں چاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے تو میں کیا کروں؟‘ خیال رہے کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 21 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے