گوگل میٹ

ویڈیو کانفرنسنگ سروس گوگل میٹ میں چند نئے فیچرز کا اضافہ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ویڈیو کانفرنسنگ سروس گوگل میٹ میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، کمپنی کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں گوگل میٹ کے لیے نئے ویڈیوز فلٹرز، ایفیکٹس اور اے آر ماسکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے ٹوئٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان فیچرز کی مدد سے صارفین اپنی ویڈیو کال فیڈ میں اسپارکل آئیکون کو استعمال کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل میٹ میں شامل کئے جانے والے بیشتر فیچرز ان صارفین کو دستیاب ہوں گے جن کا پرسنل جی میل اکائونٹ ہوگا تاہم ورک اسپیس استعمال کرنے والے بھی کسی حد تک ان کو استعمال کرسکیں گے۔ نائن ٹو فائیو گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق ان ویڈیو ایفیکٹس کو متعارف کرانے کا مقصد کاروباری اور بزنس صارفین سے توجہ ہٹا کر عام صارفین کو اس سروس کی جانب کھینچنا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل میٹ کو گزشتہ سال پرسنل گوگل اکائونٹس رکھنے والوں کے لیے مفت کردیا گیا تھا۔ یہ نئے فلٹرز گوگل کی ڈو ویڈیو چیٹ سروس سے ملتے جلتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ گوگل کی جانب سے گوگل ڈو کو بتدریج میٹ سے بدل دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران گوگل میٹ میں متعدد فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں اور اس کو بہتر بھی کیا گیا ہے۔ جبکہ حال ہی میں ہینڈ رائزنگ فیچر کو بھی ایک نئی اپ ڈیٹ سے بہتر بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے