حریم شاہ

شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟ حریم شاہ نے سب بتادیا

لندن (پاک صحافت) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وفاوقی وزیر شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی ؟ اس حوالے سے ٹک ٹاک اسٹار نے خود ہی بتادیا۔  لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے کہا کہ آج سے تقریباً چھ سات سال پہلے ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں تو وہ میری سُن کر  دفعتاً پیچھے مڑے اور مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔ خیال رہے کہ حریم شاہ  نے دعویٰ کیا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال کردیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے یہ  مزید کہا کہ  اس مِس کال کے بعد میری اور شیخ رشید کی دوستی پروان چڑھنے لگی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  ہماری دوستی صرف فون تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ شیخ رشید نے مجھے متعدد مرتبہ لاہور ، لال حویلی کی دعوت  بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے