حمیمہ ملک

حمیمہ ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل حمیمہ ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے حال ہی میں  نجی ٹی و ی کے ایک کامیڈی شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران حمیمہ ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ناظرین کی جانب سے پوچھے جانے والے دلچسپ سوالات کے جواب دیتے ہوئے اداکارہ حمیمہ ملک نے بتایا کہ اس بار اُن کا بجلی کا بل 80 ہزار آیا ہے، حمیمہ ملک نے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کو عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا۔ شو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں کام کر چکی ہیں اور اب ہالی ووڈ میں بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ شو کے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ پہلے وہ دن میں ایک بار ضرور رویا کرتی تھیں لیکن اب نہیں روتیں۔ حمیمہ ملک نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈپریشن سے نکلنے کے لیے اپنا علاج کروایا ہے، انہوں نے ڈاکٹر اور اپنے مرشد سے رجوع کیا تھا، ان دونوں شخصیات نے اُنہیں بہتر انسان بنایا ہے کہ آج وہ سکون سے سوتی ہیں اور اب وہ ہر وقت غمزدہ نہیں رہتیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے