رانا ثناء اللہ

عمران نیازی سیاست کے میدان سے بھاگے ہوئے معاشی دہشت گرد قومی مجرم ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی سیاست کے میدان سے بھاگے ہوئے ہیں، معاشی دہشت گرد قومی مجرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) دوبارہ مرتب ہو رہی ہے، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی ہے، انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو اپنی نا اہلی، کرپشن اور لوٹ مار کی عوام سے باجماعت معافی مانگنی چاہیئے، عمران نیازی کو سیاسی مقابلے کے بعد ہی عدم اعتماد کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے