مریم اورنگزیب

عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ وزیراعظم نہیں رہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک  صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی جعلی وزیراعظم ملک پر مسلط ہے، عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ وزیراعظم نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے اسپیکر کو حکم دے رہے کہ گنتی کو درست نہ کروایا جائے۔ وہ قومی اسمبلی اسپیکر کو حکم دے رہے کہ پارلمینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے، عمران خان حکم دے رہے کہ امرجنسی ملک میں کیسے نافز کی جائے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں یہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں، عمران خان کے پاس نفرت اور بدمعاشی پھیلانے کے علاوہ اور کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس صرف تین سال کی نااہلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے