خورشید شاہ

تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں عمران کی سیاست کے ہوں گے، خورشید شاہ عمران خان کو جواب

کراچی (پاک صحافت)  وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد  شاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں عمران کی سیاست کے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے، میں ہمیشہ کہتا آیا عمران کو پاکستان کے خلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے عمران خان کے انٹرویو  پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج حکیم سعید، ڈاکٹر اسرار کی برسوں پرانی باتیں سچ ثابت ہوگئیں۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں عمران کی سیاست کے ہوں گے، انشاءاللہ عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بات لکھ لیں عوام تو اس جھوٹے، جعلساز کو مسترد کر ہی چکے، اب عمران کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑنا شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ خورشید احمد شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بتا رہے ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنے والا۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ عمران سے اب بھی کہتا ہوں ہوش کے ناخن لو اور باز آجاؤ، محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر نہ اترو۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے