ثنا جاوید اور شعیب ملک کی پہلی عید، خوبصورت تصویروں کے چرچے

(پاک صحافت) پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک نے بطور نوبیاہتا جوڑا اپنی پہلی عید ایک ساتھ منائی۔ رواں سال جنوری میں اچانک سے اپنی شادی کا اعلان کر کے دنیا بھر کو حیران کر دینے والی جوڑی اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے عیدالفطر ایک ساتھ منائی ہے۔

اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے دوسرے شوہر، کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی پہلی عید کی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ ثناء جاوید نے اس عید پر ہلکے پیلے رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا ہے جبکہ بغیر کسی زیور اور اضافی بناؤ سنگھار کے ثناء جاوید سادگی کی ایک اعلیٰ مثال بنی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک نے سیاہ رنگ کا کرتا اور پاجامہ پہنا ہوا ہے۔

اس نئی نویلی جوڑی کی خوشگوار موڈ میں بنائی گئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں اِن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ثناء اور شعیب کو اپنی شادی کے بعد سے نیٹیزنز کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کچھ صارفین ان تصاویر پر بھی نفرت انگیز تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے