مولانا عبدالغفور حیدری

18 فروری کو 3 بجے پارلیمنٹ کے سامنے ریلی اور جلسہ ہوگا، عبدالغور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو 3 بجے پارلیمنٹ کے سامنے ریلی اور جلسہ ہوگا، ان کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں مودی اور بھارت کے اقدامات کے خلاف احتجاج ہوگا۔ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 18 فروری کو یوم حجاب کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، یوم حجاب کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنی ہیں، با حجاب خواتین احتجاج میں شریک ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ریڈ زون میں روزانہ جلسے ہو رہےہیں، جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت لینگے۔ انہوں نے تمام علماء سے اپیل ہے کہ خطبات جمعہ میں حجاب کی اہمیت پر روشنی ڈالیں،بھارت میں جو مسلم خواتین کے ساتھ ظلم کیا گیا اس سے ہندستان کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوا ہے،جب سے مودی آیا ہے مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے۔

واضح  رہے کہ جے یو آئی رہنما نے مزیدکہا کہ کشمیر کے مسلمان ہوں یا ہندوستان کے مسلمان ہوں سب پر ظلم ہو رہا ہے،حیرت ہے نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہے۔ مودی سمجھتا ہے کہ برصغیر ہندوؤں نے آزاد کرایا ہے،تاریخ بتاتی ہے کہ تمام جدوجہد مسلمانوں نے کی ہے،انگریزوں کا مقابلہ مسلمانوں کے بڑے علماء نے کیا بھارتی حکمران اپنی قبر کھود رہے ہیں، ایک بچی نے مردوں کو شرم سار کیا،اس بچی نے نعرہ تکبیر کا نعرہ بلند کیا، بہت سی بچیاں ہندؤوں کے جبر و ظلم کا نشانہ بنی ہیں،وہاں کے حکمرانوں کوبالکل شرم نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے