عامر خان

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے اسٹاف کو بھی آرام کرنے، احتیاط برتنے اور کورونا ایس او پیز عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ عامر خان کے علاوہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تارا سوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ گھر میں رہ کر ہی کووڈ 19 کے حوالے سے دی گئی گائیڈ لائنز کو فالو کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی فلم لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ تاہم کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے کام روک دیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد ہی اپنی فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس عامر خان کے ایک اسٹاف ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عامر خان، ان کی والدہ اور باقی گھر والوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔ تاہم عامر خان، ان کی والدہ، اور باقی گھر والوں کا  ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ عامر خان نے اپنی والدہ کا ٹیسٹ منفی آنے پر سکون کا اظہار کیا تھا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے ان کی والدہ کے لیے دعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے