ناسا مشن

ناسا کے مشن کی مریخ پر لینڈنگ کے دوران آوازیں سنائی گئیں، ناسا کی رپورٹ جاری

نیو یارک (پاک صحافت) گزشتہ ناسا کے مشن کی مریخ پر لینڈنگ سے متعلق امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے،  جاری کردہ رپورٹ  کے مطابق مریخ پر لینڈنگ کے دوران آواز  سنائی گئی ہے۔   بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خلائی ادارے نے مریخ کی سطح پر گزشتہ دنوں لینڈ کرنے والے مشن ’پرسیویرینس روٗور ‘ کے اترتے وقت کی آواز اور ویڈیو جاری کردی۔ یاد رہے کہ ناسا کی جانب سے جاری ہونے والی تین منٹ پچیس سیکنڈ کی ویڈیو میں مشن کے اترتے وقت پیرا شوٹ کھلنے اور دھوئیں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ پس منظر سے ایک آواز بھی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کے خلا بازوں نے بتایا کہ مشن کی لینڈنگ کے وقت آنے والے آواز مریخ پر ہلکی ہوا چلنے کی ہے۔ مارس روٗور نے یہ آواز لینڈنگ کے بعد ریکارڈ کر کے مانیٹرنگ روم کو بھیجی۔ ناسا حکام نے بتایا کہ مریخ کی سطح پر بھیجا جانے والا مشن پروگرام کے مطابق کام کررہا ہے۔ خیال رہے کہ 19 فروری کو امریکی خلائی مشن نے ناسا پر لینڈنگ کی تھی، جس کے بعد پہلی تصویر بھی سامنے آئی تھی۔ ناسا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 30 جولائی 2020 کو خلا میں بھیجا گیا مارس پریزروینس روٗور سات ماہ میں 20 کروڑ 22 لاکھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے مریخ پر پہنچا۔

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی خلائی مشن پریزوینس روٗور کو سرخ سیارے کے خطِ استوا (ایکوئیٹر) کے قریب واقع ایک گہرے گڑھے میں اتارا ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ مریخ پر زندگی کی تلاش اور آثار کا مشاہدہ کرنے کے لیے ناسا کی جانب سے اس سے قبل بھی پانچ مشن سیارے پر بھیجے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چھ پہیوں والا یہ روبوٹ پریزروینس روٗور دو سال تک مریخ کے اس گڑھے کے  پتھروں میں ڈرلنگ کر کے ماضی میں یہاں زندگی کی موجودگی کے ثبوت اکٹھے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے