احسن اقبال

ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، عالمی برادری کو اس مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے وزارت منصوبہ بندی میں اجلاس ہوا جس میں عالمی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نقصانات کے تخمینہ کو عالمی ماہرین کی مدد سے جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتے ہیں تاکہ تعمیر نو کا جلد از جلد آغاز کیا جاسکے، کوئی بھی ملک تنہا اس شدت کی آفت سے نہیں نمٹ سکتا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی بنیادوں پہ ٹینٹ حاصل کئے جارہے ہیں، سیلاب نے متاثرین کو جمع پونجی اور روزگار سے محروم کردیا ہے۔ حکومتی اداروں نے بجلی، ٹیلی کمیونیکیشن اور شاہراوں کے نظام کو بڑی حد تک بحال کر دیا ہے، خواتین و بچوں کو انتہائی نگہداشت میڈیکل سہولیات کی ضرورت ہے، ہم موبائیل میڈیکل یونٹ بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے