ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کا نیا فیچر جو اب تک کسی اور سوشل میڈیا نیٹ ورک میں دستیاب نہیں

(پاک صحافت) مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے۔ اب اس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اواتارز کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اب تک کسی اور سوشل میڈیا نیٹ ورک میں دستیاب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیچر درحقیقت اے آئی ایپس جیسے مڈ جرنی یا لینسا کی طرح کام کرے گا۔ اس فیچر کے تحت صارفین 3 سے 10 تصاویر اپ لوڈ کرکے 5 آرٹ اسٹائلز کو منتخب کر سکیں گے۔ اس کے بعد ایپ کی جانب سے 30 مختلف اواتار چند منٹوں میں تیار کیے جائیں گے جن میں سے کسی ایک یا سب کو ڈاؤن لوڈ کرکے پروفائل فوٹو یا اسٹوریز میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ آرٹ اسٹائل فی الحال محدود ہیں مگر تصاویر بہت اچھی بنتی ہیں تو یہ فیچر کافی مقبول ثابت ہونے والا ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے روزانہ صرف ایک بار اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، ایسا ممکنہ طور پر سرورز کو اوور لوڈنگ سے بچانے کے لیے کیا جائے گا۔ عام طور پر اس طرح کی تصاویر تیار کرنے والی ایپس میں اچھی تصاویر کا حصول فیس کے بغیر ممکن نہیں ہوتا مگر ٹک ٹاک میں یہ سہولت مفت دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے