بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا وفاقی وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو جلد از جلد استعفی دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور اس پر تشدد کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دن دیہاڑے ایسا واقعہ پیش آنا وزارت داخلہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی جانب سے وزیر داخلہ شیخ رشید سے مستعفی ہونے اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 16 جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد کے ایک شاپنگ سینٹر سے اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے