شرجیل میمن

عام انتخابات میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں سے کلین سوئپ کرے گی۔ شرجیل میمن

پشاور (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے کلین سوئپ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے پاس تمام مسائل سے نکلنے کیلئے پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔ ہمیں مثبت سوچ رکھنی چاہیے، سب کو اندازہ ہے پاکستان میں کس قسم کی سیاست ہوتی رہی ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی کے ادوار میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی، پیپلز پارٹی نے پر امن طریقے سے جدوجہد کی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ جلد از جلد الیکشن ہوں، جسے عوام چنے وہ پارٹی ملک کو سنبھالے، معیشت تب ٹھیک ہوگی جب آصف زرداری کے وژن پر کام کریں گے، آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد ڈالی، سابق صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات کم کرکے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں پیپلزپارٹی کے دور میں مزدوروں کو شیئر ہولڈر بنایا گیا، پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بہتری میں پیپلزپارٹی کردار ادا کرسکتی ہے، پی ٹی آئی حکومت جب گئی پاکستان کو دو چیلنجز درپیش تھے، پاکستان کو معیشت اور خارجہ سطح پر آئسولیشن جیسے چیلنجز تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے