شہبازشریف

وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ارشد شریف کے قتل کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے واقعہ پر کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہبا زشریف نے کینیا کے صدر کے ساتھ گفتگو میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کینیا کے صدر کی جانب سے ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ صدر ولیم روٹو نے شہبازشریف کو میت کی وطن واپسی کا عمل تیز بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے