گوگل کروم

گوگل کروم کے 2 نئے فیچرز جو آپ کو ضرور استعمال کرنے چاہیے

کراچی (پاک صحافت) گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔

خیال رہے کہ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے دسمبر 2022 میں میموری سیور اور انرجی سیور نامی 2 نئے موڈز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب یہ فیچرز گوگل کروم استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دستیاب ہیں۔ ان نئے موڈز تک رسائی کے لیے گوگل کروم میں سیٹنگز کو اوپن کریں اور وہاں پرفارمنس سیکشن میں جائیں۔ میموری سیور موڈ سے آپ اپنی سسٹم میموری کے استعمال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہمیموری سیور موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو ‘سلانے’ کا کام کرتا ہے جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے اور ڈیوائس کی رفتار کم نہیں ہوتی۔ میموری سیور کو ایکٹیو کرنے پر ایڈریس بار کے دائیں جانب ایک نیڈل گیج کا آئیکون نظر آتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی ٹیب سے میموری کی کتنی بچت ہوئی۔ اس کے مقابلے میں انرجی سیور موڈ بیٹری پاور کو بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے