اداکار فلمساز شمعون عباسی بار بار شادی سے متعلق سوالوں پر برہم

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکار  و فلمساز شمعون عباسی نے ایک سے زائد شادیاں کیوں کرنے کی وجہ پر   برہم ہوگئے۔  انہوں نے کہا کہ ’اب اگر کوئی مجھ سے میری شادی پر اتنے سوالات کرتا ہے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ  اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شادی نہ کروں تو کیا کروں ، لڑکیاں گھر میں پال لوں   تاکہ لوگ کہیں کہ 4 لڑکیاں میرے ساتھ رہتی ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران  میزبان کے سوال پر شمعون عباسی نے جھنجھلاتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کو آج تک سمجھ نہیں آیا، لوگ کہتے ہیں آپ نے آج تک اتنی شادیاں کیوں کی؟  اداکار کا کہنا تھا کہ  ان لوگوں کے سوال کا جواب یہ ہے کہ ’ میں اپنے لیے  لائف پارٹنر چاہتا تھا نہ کہ کوئی گرل فرینڈ،  بچپن سے ہی میرے والد نے میرے ذہن میں یہ چیز بٹھادی تھی کہ  زندگی میں گرل فرینڈ کوئی  نہیں ہوتی، اگر آپ کسی کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں تو آپ نے اس سے نکاح کرلینا چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکار نے کہا کہ  نکاح اللہ کے نام ہوتا ہے ، اس کا گواہ اللہ بنتا ہے، مجھے سکھایا گیا اور میرے ذہن میں یہ چیز بیٹھ گئی کہ زندگی میں گرل فرینڈ کو شامل نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ یہ حرام ہے،  یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی نے میرا کسی کے ساتھ کوئی افیئر نہیں سنا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمعون عباسی نے معروف ماڈل و اداکارہ  شیری شاہ  سے شادی کا اعتراف کیا تھا۔ یہ شیری شاہ کی دوسری شادی ہے جب کہ شمعون عباسی کی چوتھی شادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے