سینیٹ الیکشن: وزیر اعظم کی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال

سینیٹ الیکشن: وزیر اعظم کی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال

اسلام آباد(پاک صحافت) سینیٹ انتخابات کےسلسلے میں اراکین اسبملی کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی ملاقاتیں پے درپےہوئی  ہیں اور  ملاقاتوں میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے اپنی سرکاری مصروفیات منسوخ کر کے گزشتہ روز سےمتعدد اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان منگل کے روز (آج) پولنگ سے ایک روز قبل اراکین قومی اسمبلی کے لیے ظہرانے کی میزبانی بھی کریں گے۔اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات میں زیادہ تر اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے اپنی حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز مانگے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم نے پارلیمینٹیرینیز کو حکمراں اتحاد کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا کہا۔کچھ اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے علیحدہ جبکہ کچھ نے گروپس کی شکل میں ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات پر توجہ مرکوز کر لی

دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تمام صوبائی گورنروں اور صدر مملکت عار علوی کو 3 مارچ کے لیے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش سے روک دیا تھا۔جن اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ان میں گل داد خان، گل ظفر خان، جواد حسین، محمد اقبال آفریدی، ساجد خان، ڈاکٹر حیدر علی، نور عالم خان، محمد اسلم بھوٹانی، عظمیٰ ریاض، ظلِ ہما، نفیسہ خٹک اور شندانی گلزار شامل ہیں۔

ان کے علاوہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر مواصلات مراد سعید، معاون خصوصی عامر ڈوگر، فوزیہ ارشد، سائرہ بانو، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، مخدوم سمیع الحسن، غوث بخش مہر، نورین ابراہیم، شاہین ناز، صفدر خان لغاری، ثنااللہ مستی خیل، نیاز احمد جھاکرا، امجد علی خان اور سینیٹر ساجد حسین طوری نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے