مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اور مختلف معاملات سے سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے