خواجہ آصف

موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ عمران خان ایسے وقت میں روس گئے جب وہاں جنگ چھڑی ہوئی تھی،حکمران کشکول لے کر جگہ جگہ جا رہے ہیں، قوم کو بھکاری بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 2018ء کی پریکٹس دہرائی گئی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے ووٹ کی عزت کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ الیکشن جلدی ہونے جارہے ہیں، چاہے جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی، تحریک عدم اعتماد سے متعلق نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی سے سیاسی اختلاف ضرور، لیکن ایک دوسرے کے لیے احترام ہے، حکمران ذاتی مفادات چھوڑ  کر ملکی مفادات سامنے رکھیں، معاملات حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے