ماورا حسین

اداکارہ ماورہ حسین کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماورہ حسین کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں 10 سال مکمل ہو گئے۔  خیال رہے کہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کامیابی سے شوبز کیریئر کے دس سال مکمل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ کاکہنا ہے کہ ان دس سالوں میں انہوں نے بہت کچھ سیکھا، ترقی کی ، اور ایڈونچر سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نےاپنے کیرئیر کے سب سےپہلےڈرامے کی ویڈیوکلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نومبر 2011 میں انہوں نے اپنا سب سے پہلا ڈرامہ شوٹ کروایا تھا‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ’یہ پہلا سین ہے جو انہوں نے شوٹ کروایا تھا اور یہ  فروری 2012 میں نشر ہواتھا‘۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ 10 سال میں تقریباً 25 پروجیکٹس کرنے بعد وہ اپنے تمام مداحوں کی شکر گزارہیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس زندگی کے لیےاور ایسے سفر کے لیے جو کہ ان کی خواہش سے بھی زیادہ ہے‘۔ ماورہ حسین نے بتایا کہ ’ایک اداکارہ ہونا ان کی سب سے بڑی خوشی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے