شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات، شہباز شریف صدر منتخب

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد ہوگیا، شہباز شریف ن لیگ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد شہباز شریف کے مقابلے پر کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا وہ بلا مقابلہ ن لیگ کے صدر منتخب ہوئے ہیں، وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں، مریم نواز ن لیگ کی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پارٹی سیکریٹری فنانس منتخب ہوئے ہیں، صدر اورسیز و بین اقوامی امور کا عہدہ بھی اسحاق ڈار کے پاس ہوگا، مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات ہوں منتخب ہوگئیں۔

مشیر وزیراعظم عطا تارڑ ن لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے