مریم اورنگزیب

ایسا شخص جو عدالت میں مجرم ثابت ہو چکا ہو اسے گرفتار ہونا ہی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ قانون میں آپ کو اپنے عمل کا جوابدہ ہونا پڑتا ہے، ایسا شخص جو عدالت میں مجرم ثابت ہو چکا ہو اسے گرفتار ہونا ہی ہے، ٹرائل کورٹ میں ریفرنس بھیجا گیا اور 40 پیشیوں کے ذریعے موقع بھی دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مقدمہ عدالتوں میں رہا اور قانون کے تمام مقررہ مراحل پورے کیے گئے، مقدمہ تفتیش کے تمام مراحل اور ٹرائل کے عمل سے بھی گزرا پھر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص جو اپنے دفاع میں شہادت پیش کرنے میں ناکام رہا اس پر الزامات تھے کہ وہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا رہا، مزید 4 مقدمات بھی ہیں جو ٹرائل کورٹس میں ہیں جن میں سے ایک کیس 19 کروڑ برطانوی پاؤنڈ سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  ایک شخص نے 15 ماہ قانون سے فرار اختیار کیا پھر اس کے خلاف عدالت نے فیصلہ کیا، کسی شک و شبہ کے بغیر بددیانتی ثابت ہونے پر عدالت نے اپنا فیصلہ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 9 مئی کے پورے واقعے کے ماسٹر مائنڈ تھے، 9 مئی واقعے پر وہ کہتے ہیں میرے کارکنوں کو اس کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے