ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق ستمبر میں ایل پی جی کی قیمت 212 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر 2 ہزار 496 اور کمرشل سلنڈر 9 ہزار 604 روپے میں ملے گا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ ڈسٹری بیوٹر حضرات ایل پی جی کی خرید و فروخت اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل پی جی غریب کا فیول ہے، اس کی قیمت مزید کم کی جائے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کے لیے پالیسی مرتب کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے