ائمہ بیگ

آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے منگنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف گلوکارہ ائمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی کر لی۔ خیال رہے کہ اداکار شہباز شگری سے منگنی کا اعلان گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر شیئر کی اور شہباز شگری کو ٹیگ کیا۔ یاد رہے کہ شہباز شگری اور آئمہ بیگ کچھ عرصے سے ساتھ ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ برس ستمبر میں مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے شو میں شہباز شگری سے تعلق کی تصدیق کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ ‘پرے ہٹ لو’ کے گانے کی ریکارڈنگ کے دوران ان کی شہباز شگری سے ملاقات ہوئی تھی۔ بعدازاں ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے تعلق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، شہباز شگری باصلاحیت انسان ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شگری سے شادی سے متعلق سوال پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا تھا کہ ان دنوں ہم دونوں بہت مصروف ہیں جیسے ہی مصروفیات کم ہوئیں تو شادی کرنے کا سوچیں گے۔ تاہم حال ہی میں آئمہ بیگ کی سالگرہ پر شہباز شگری نے ایک طویل پوسٹ میں بتایا تھا کہ آئمہ بیگ ان کی زندگی میں کتنی اہم ہیں۔ شہباز شگری نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری ساتھی، میری محبت، میرا دل آپ کو سالگرہ مبارک’۔

یہ بھی پڑھیں

راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پر عادل خان کا بیان سامنے آگیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے