16.1 C
Pakistan
پیر, اکتوبر 18, 2021

ہانیہ عامر نے خواتین کے چہرے کو نکھارنے کے لیے بہترین سنگھار بتا دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر خواتین کو بہت بڑی خبر سناتے ہوئے ان کے چہرے کو نکھارنے کے لیے بہترین سنگھار کے بارے میں بتادیا۔ خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں مسکراہٹوں کو عالمی دن منایا جارہا ہے اسی سلسلے میں ہانیہ عامر نے خواتین کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے یہ راز بتایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دُنیا بھر میں مُسکراہٹوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس موقع پر ہانیہ عامر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خواتین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے  مُسکراہٹوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز قول شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مسکراہٹ بہترین میک اپ ہے جو کوئی بھی لڑکی پہن سکتی ہے۔‘ خیال رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے اس ٹوئٹ پر خواتین صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں خوب داد دیتی نظر آرہی ہے۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

sixteen − five =

Latest Articles