شازیہ مری

شازیہ مری نے وزیراعظم عمران خان کو سب سے بڑا کرپٹ قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو سب بڑا کرپٹ قرار دے دیا، شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان سب سے بڑے کرپٹ ہیں، ان کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہوگیا ہے۔ عمران خان مہنگائی اور کرپشن ختم کرنے کا کہتے تھے اور وہ اپنے دعویٰ کے مطابق اسے ختم نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شازیہ مری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ اب یہ حکومت پریس کانفرنس کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، ان کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہوگیا ہے، قرضے لینے کے حوالے سے آئین کی متواتر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جس گروتھ کا حکومتی ارکان دعویٰ کرتے ہیں وہ گروتھ کہاں ہورہی ہے؟ صرف گروتھ مہنگائی کی ہورہی ہے۔ جو گروتھ ریٹ حکومت بتارہی ہے ہمیں اس کا یقین نہیں، یہ لوگ آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کر کہ بجٹ بنا رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سودا ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے