میرے شوہر کو گزشتہ شام شوٹ سے واپس آتے ہوئے لوٹ لیا گیا، مریم نفیس

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد کو گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوری میں مریم نے واقعے کی تفصیلات لکھیں اور بتایا کہ ایک اذیت ناک رات گزر جانے کے بعد میں اس بات کو مزید اپنے اندر نہیں رکھ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نفیس نے پیش آئے واقعے سے متعلق بتایا کہ میرے شوہر کو گزشتہ شام شوٹ سے واپس آتے ہوئے لوٹ لیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘یہاں فکرمند ہونے کی وجہ چھینی گئی اشیا نہیں بلکہ صدمہ ہے جس سے ہمیں گزرنا پڑا، یہ سوچ کہ کسی نے امان کے سر پر بندوق رکھی، یہ اس سمیت ہم سب کے لیے ایک صدمے جیسی ہے’۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے مزید  لکھا ‘یہ شہر کتوں کے پاس جاچکا ہے، لوگ ہر طرف اور ہر جگہ لٹ رہے ہیں، لوگوں کو ہولناک ٹریفک جام میں لوٹا جارہا ہے اور کوئی بھی اس کی دیکھ بھال نہیں کررہا، یہ سب بہت عام ہوچکا ہے’۔ مریم نے لکھا ‘تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر برباد کرنے پر مبارک ہو’۔

یہ بھی پڑھیں

ہالی ووڈ فلمساز پاکستانی ثقافت پر فلم بنانے کی خواہشمند

(پاک صحافت) ہالی ووڈ فلم ساز پاکستان کی خوبصورت ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے