شاہ رخ خان

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی پریشانی میں اضافہ

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان  کی پریشانی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، رپورٹ کے مطابق ی فلم ’رئیس‘ کی پروموشن کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا معاملہ عدالت نے ایک بار پر ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ جس میں اداکار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کی پروموشن کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا معاملہ پیش آیا تھا جو کہ بعد میں عدالت جاپہنچا ۔ اداکار کے خلاف شکایت کو ختم کرنے کے لئے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ مریض کمزور دل کا مالک تھا اور اس کی موت میں شاہ رخ خان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سال 2017 میں فلم کی تشہیر کے لئے اداکار شاہ رخ خان ٹرین میں سوار ہوئے تھے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے افرا تفری مچ گئی تھی۔ اس افرا تفری کو روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا جس دوران ایک شخص کی ہلاکت ہوگئی تھی۔ بعدازاں اس شخص کے گھروالوں نے اداکار کے خلاف وڈوڈارا کی مقامی عدالت میں کئی شکایتیں درج کرائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے