فہد مصطفی

فہد مصطفی نے بھارتی صحافی کو آئینہ دکھا دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فہد مصطفی نے بھارتی صحافی کو آئینہ دکھا دیا۔ خیال رہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران محمد رضوان کے نماز ادا کرنے پر سراہے جانے والے ریمارکس پر بھارتی صحافی نے وقار یونس سے معافی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر فہد مصطفی نے بھی بھارتی صحافی کو تصویر کا دوسرا رخ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے تو اپنے غیر ارادی ریمارکس پر معافی مانگ لی تھی لیکن اسی بحث میں کودتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے بھی بھارت میں مسلمانوں سے رواں رکھے جانے والے سلوک کی طرف توجہ دلا دی۔ فہد مصطفیٰ نے بھارتی صحافی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کی تقریباً ہر فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر طویل عرصے تک پیش کرتے دیکھنا بھی بہت مشکل ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفی نے بھارتی صحافی کو کرار جواب دیتے ہوئے  مزید کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ بھارت میں مسلمانوں کے لیے یہ کتنا مشکل اور شرمناک ہوگا کہ وہ خود کا اس طرح سے مذاق اڑاتے ہوئے دیکھیں۔ فہد مصطفی نے آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی صحافی کو کہا کہ براہِ کرم منافقت بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہاشمی ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے