نوازشریف

الیکشن کی تیاری کریں، نوازشریف نے کارکنوں کو ہدایت جاری کردی

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے، جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عام انتخابات کی تیاری کی جائے، پارٹی کا پیغام ملک بھر میں عام کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں پارٹی کی قیادت کا انتخاب کیا گیا۔

شہباز شریف بلامقابلہ صدر، مریم نواز چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر اور احسن اقبال جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے