توشہ خانہ مینجمنٹ، ریگولیشن بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) توشہ خانہ مینجمنٹ اور ریگولیشن بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ پیش کیے گئے بل کے مطابق بل کا اطلاق سرکاری عہدے داران کے علاوہ وفد میں شامل نجی افراد پر بھی ہوگا، بل کا اطلاق صدر مملکت، وزیرِ اعظم، افواج اور عدلیہ کے ارکان پر بھی ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  سرکاری عہدے داروں میں متعلقہ شخص اور اس کے اہلِ خانہ بھی شامل ہوں گے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء اور مشیر بھی شامل ہوں گے۔ بل کے مطابق گورنرز، پولیٹیکل سیکریٹری، معاونِ خصوصی اور دیگر وفاقی و صوبائی عہدے دارن، وزرائے اعلیٰ، صوبائی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر، معاونِ خصوصی اور دیگر بھی ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر بل کا اطلاق ہو گا۔

واضح رہے کہ سرکاری عہدے دارن میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور لاء افسران بھی شامل ہوں گے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وفد میں شامل افراد حاصل ہونے والا تحفہ توشہ خانے میں جمع کرائیں گے۔ سینیٹ میں پیش کیے گئے گئے بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ توشہ خانے کے قواعد کی خلاف ورزی اور معاونت کرنے والے کو تحفے کی مارکیٹ مالیت کے 5 گنا کے برابر کا جرمانہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے