خواجہ سراؤں کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابلِ یقین تجربہ رہا، نواز الدین صدیقی

ممبئی (پاک صحافت)  معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی نئی فلم "ہڈی” سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہ فلم’ہڈی‘ میں حقیقی خواجہ سراؤں کے ساتھ کام کرنا ایک ناقابلِ یقین تجربہ رہا، اس کمیونٹی کے بارے میں مزید سمجھنے اور جاننے کا موقع ملنا ایک اعزاز ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سیٹ پر خواجہ سراؤں کی موجودگی اُنہیں بااختیار بنا رہی تھی۔ نواز الدین صدیقی نے خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے پر اپنی بیٹی کے ردِعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ’میری بیٹی بہت پریشان ہوئی جب اس نے  مجھے اسکرین پر ایک خاتون کے لباس میں دیکھا‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’ اب جب کہ وہ یہ جان گئی ہے کہ میں ایسا صرف اپنے کردار کے لیے ایسا نظر آتا ہوں تو وہ ٹھیک ہوگئی‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم میں خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کے بعد ان کے دل میں خواتین اداکاراؤں کے لیےاحترام مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اتنی محنت کرتی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں