اسحاق ڈار

پاکستان اپنے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن میں بہتری کیطرف گامزن ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن میں بہتری کی طرف گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا کمرشل بینکوں کے ذخائر استعمال میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ قومی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہمیشہ سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے پاس موجود فاریکس شامل ہوتا ہے۔ حال ہی میں میں نے اس اصول پر مبنی غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حوالہ دیا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ کچھ مفاد پرست عناصر جنہوں نے ماضی میں اس ملک کی معیشت کو تباہ کیا، اسے دانستہ موڑ دیا اور ایک مہم شروع کی کہ گویا حکومت کمرشل بینکوں کے پاس رکھے گئے زرمبادلہ تک رسائی پر غور کررہی ہے جو درحقیقت شہریوں کی ملکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے اور واضح کیا جاتا ہے کہ ایسا کوئی اقدام حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ اس لیے غلط تشریح اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کو نظر انداز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے